(۵۲۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنِی أَبُو سَعِیدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ وَسُلَیْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ نَمِرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : أَخْبَرَنِی خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَبَاحٍ السُّلَمِیُّ أَنَّہُ صَلَّی مَعَ مُعَاوِیَۃَ یَوْمَ طُعِنَ بِإِیلِیَائَ رَکْعَۃً وَطُعِنَ مُعَاوِیَۃُ حِینَ قَضَاہَا۔فَأَرَادَ أَنْ یَرْفَعَ رَأْسَہُ مِنْ سُجُودِہِ فَقَالَ مُعَاوِیَۃُ لِلنَّاسِ : أَتِمُّوا صَلاَتَکُمْ فَقَامَ کُلُّ امْرِئٍ فَأَتَمَّ صَلاَتَہُ وَلَمْ یُقَدِّمْ أَحَدًا وَلَمْ یُقَدِّمْہُ النَّاسُ۔[ضعیف۔ بخاری فی تاریخہٖ۳/۱۵۹]
(٥٢٥٩) خالد بن عبداللہ بن رباح سلمی فرماتے ہیں کہ میں نے امیر معاویہ (رض) کے ساتھ ایلیا مقام میں ایک رکعت پڑھی، جب وہ زخمی کیے گئے۔ معاویہ (رض) زخمی کیے گئے جب ایک رکعت مکمل ہوئی۔ انھوں نے سجدے سے سر اٹھانا چاہا تو لوگوں سے کہا : تم اپنی نماز مکمل کرو۔ ہر آدمی نے کھڑے ہو کر اپنی نماز مکمل کی، نہ تو معاویہ (رض) نے کسی کو آگے کیا اور نہ ہی لوگوں نے کسی کو آگے کیا۔