hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 527

.

سنن البيهقي

527
Sunan Al Bayhaqi
(۵۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ وَمُحَمَّدُ بْنُ نُعَیْمٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنِی عَبْدُ الأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی عَنْ دَاوُدَ عَنْ عَامِرٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَلْقَمَۃَ ہَلْ کَانَ ابْنُ مَسْعُودٍ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَیْلَۃَ الْجِنِّ؟ قَالَ عَلْقَمَۃُ : أَنَا سَأَلْتُ ابْنَ مَسْعُودٍ فَقُلْتُ : ہَلْ شَہِدَ أَحَدٌ مِنْکُمْ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَیْلَۃَ الْجِنِّ؟ قَالَ : لاَ ، وَلَکِنَّا کُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَفَقَدْنَاہُ فَالْتَمَسْنَاہُ فِی الأَوْدِیَۃِ وَالشِّعَابِ فَقُلْنَا : اسْتُطِیرَ أَوِ اغْتِیلَ فَبِتْنَا بِشَرِّ لَیْلَۃٍ بَاتَ بِہَا قَوْمٌ ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا إِذَا ہُوَ جَائٍ مِنْ قِبَلِ حِرَائٍ ، قَالَ فَقُلْنَا : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَقَدْنَاکَ فَطَلَبْنَاکَ فَلَمْ نَجِدْکَ ، فَبِتْنَا بِشَرِّ لَیْلَۃٍ بَاتَ بِہَا قَوْمٌ۔ قَالَ : ((أَتَانِی دَاعِی الْجِنِّ فَذَہَبْتُ مَعَہُ فَقَرَأْتُ عَلَیْہِمُ الْقُرْآنَ)) ۔ قَالَ : فَانْطَلَقَ بِنَا فَأَرَانَا آثَارَہُمْ وَآثَارَ نِیرَانِہِمْ ، وَسَأَلُوہُ الزَّادَ فَقَالَ : ((کُلُّ عَظْمٍ ذُکِرَ اسْمُ اللَّہِ عَلَیْہِ یَقَعُ فِی أَیْدِیکُمْ أَوْفَرَ مَا یَکُونُ لَحْمًا ، وَکُلُّ بَعْرَۃٍ عَلَفٌ لِدَوَابِّکُمْ)) ۔ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((لاَ تَسْتَنْجُوا بِہِمَا فَإِنَّہُمَا طَعَامُ إِخْوَانِکُمْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی ہَکَذَا۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۴۵۰]
(٥٢٨) عامر سے روایت ہے کہ میں نے علقمہ سے سوال کیا : کیا ابن مسعود (رض) جنوں والی رات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ؟ انھوں نے فرمایا : میں نے ابن مسعود (رض) سے سوال کیا کہ کیا جنوں والی رات تم میں سے کوئی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا ؟ انھوں نے کہا : نہیں، لیکن ایک رات ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ہم نے آپ کو گم پایا تو ہم نے آپ کو وادیوں اور ٹیلوں میں تلاش کیا پھر ہم نے کہا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اڑا لیا گیا ہے یا اغواء کرلیا گیا ہے، ہم نے وہ رات پریشانی کی حالت میں گذاری، لوگوں نے بھی ہماری طرح رات گذاری۔ جب ہم نے صبح دیکھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حراء کی طرف سے آ رہے تھے۔ ہم نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو گم پایا اور آپ کو بہت تلاش کیا، لیکن ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ڈھونڈ نہ سکے۔ ہم نے بہت تکلیف میں رات گذاری ہے ایسے ہی دوسرے لوگوں نے بھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میرے پاس جنوں کے داعی آئے تھے، میں ان کے ساتھ چلا گیا اور میں نے ان پر قرآن پڑھا۔ راوی کہتا ہے : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے ساتھ چلے اور فرمایا : ہر وہ ہڈی جس پر اللہ کا نام لیا جائے جو تمہارے ہاتھوں میں ہوتی ہے پھر وہ (جنوں کے لیے) گوشت سے بھر جاتی ہے اور ہر چارے والی میگنی جو تمہارے چوپائے کے لیے ہے، تم ان دونوں سے استنجا نہ کرو کیونکہ یہ دونوں تمہارے (جن) بھائیوں کا کھانا ہے۔