(۵۲۷۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نُصَیْرٍ الْخُلْدِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا الْمُغِیرَۃُ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا أَمَّ أَحَدُکُمُ النَّاسَ فَلْیُخَفِّفْ۔فَإِنَّ فِیہِمُ الصَّغِیرَ ، وَالْکَبِیرَ ، وَالضَّعِیفَ ، وَالْمَرِیضَ ، فَإِذَا صَلَّی وَحْدَہُ فَلْیُصَلِّ کَیْفَ شَائَ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۴۶۷]
(٥٢٧٦) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی لوگوں کی امامت کرو اے تو نماز مختصر پڑھے۔ کیونکہ ان میں بیمار، بوڑھے، کمزور اور چھوٹے ہوتے ہیں۔