(۵۲۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ وَمَسْلَمَۃُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَعْنَی وَاحِدٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ مَالِکِ بْنِ حُوَیْرِثٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ لَہُ أَوْ لِصَاحِبٍ لَہُ : ((إِذَا حَضَرَتِ الصَّلاَۃُ فَأَذِّنَا ، ثُمَّ أَقِیمَا ، ثُمَّ لِیَؤُمَّکُمَا أَکْبَرُکُمَا))۔وَفِی حَدِیثِ مَسْلَمَۃَ قَالَ وَکُنَّا یَوْمَئِذٍ مُتَقَارِبَیْنِ فِی الْعِلْمِ۔ وَقَالَ فِی حَدِیثِ إِسْمَاعِیلَ قَالَ خَالِدٌ قُلْتُ لأَبِی قِلاَبَۃَ فَأَیْنَ الْقِرَائَ ۃُ قَالَ إِنَّہُمَا کَانَا مُتَقَارِبَیْنِ۔ [صحیح۔ تقدم ۴۹۹۸]
(٥٢٩٤) (الف) مالک بن حویرث فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو یا اس کے کسی ساتھی کو فرمایا : جب اذان کا وقت ہوجائے تو تم میں سے ایک اذان کہہ دے پھر تکبیرکہی جائے اور تمہاری امامت تم دونوں سے بڑا کروائے۔
(ب) مسلمہ کی حدیث میں ہے کہ ان دنوں ہم دونوں علم میں ایک جیسے نوجوان تھے۔
(ج) اسماعیل کی حدیث میں ہے کہ خالد (رض) فرماتے ہیں : میں نے ابو قلابہ سے کہا : قرآن کتنی ؟ کہنے لگے : قرأت بھی برابر ہی ہوتی۔