hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5318

.

سنن البيهقي

5318
Sunan Al Bayhaqi
(۵۳۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ رَجَائٍ الزُّبَیْدِیِّ قَالَ سَمِعْتُ أَوْسَ بْنَ ضَمْعَجٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الْبَدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((یَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُہُمْ لِکِتَابِ اللَّہِ وَأَقْدَمُہُمْ ہِجْرَۃً۔فَإِنْ کَانُوا فِی الْقِرَائَ ۃِ سَوَائً فَأَقْدَمُہُمْ ہِجْرَۃً ۔فَإِنْ کَانُوا فِی الْہِجْرَۃِ سَوَائً فَأَکْبَرُہُمْ سِنًّا ، وَلاَ یُؤَمُّ الرَّجُلُ فِی بَیْتِہِ ، وَلاَ فِی سُلْطَانِہِ ، وَلاَ یُجْلَسُ عَلَی تَکْرِمَتِہِ إِلاَّ بِإِذْنِہِ أَوْ قَالَ إِلاَّ أَنْ یَأْذَنَ لَکَ))۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۵۲۸۵]
(٥٣١٨) ابو مسعود بدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قوم کی امامت وہ کروائے جو قرآن زیادہ پڑھا ہوا ہو اور ہجرت کے اعتبار سے مقدم ہو، اگر وہ قرأت میں برابر ہوں تو ہجرت کے اعتبار سے جو مقدم ہو۔ اگر ہجرت کے اعتبار سے برابر ہوں تو جو عمر کے اعتبار سے بڑا ہو۔ کوئی بندہ کسی کی امامت اس کے گھر اور بادشاہی میں نہ کروائے اور اس کی عزت والی جگہ پر بغیر اجازت نہ بیٹھے یا یہ فرمایا : مگر وہ اس کو اجازت دے۔