hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5353

.

سنن البيهقي

5353
Sunan Al Bayhaqi
(۵۳۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ بْنُ الْحُمَّامِیِّ رَحِمَہُ اللَّہُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ النَّجَّادُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ جُمَیْعٍ حَدَّثَتْنِی جَدَّتِی عَنْ أُمِّ وَرَقَۃَ بِنْتِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ ، وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَزُورُہَا وَیُسَمِّیہَا الشَّہِیدَۃَ ، وَکَانَتْ قَدْ جَمَعَتِ الْقُرْآنَ وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حِینَ غَزَا بَدْرًا قَالَتْ : تَأْذَنُ لِی فَأَخْرُجَ مَعَکَ أُدَاوِی جَرْحَاکُمْ ، وَأُمَرِّضُ مَرْضَاکُمْ لَعَلَّ اللَّہَ تَعَالَی یُہْدِی لِی شَہَادَۃً قَالَ : إِنَّ اللَّہَ تَعَالَی مُہْدٍ لَکِ شَہَادَۃً ۔فَکَانَ یُسَمِّیہَا الشَّہِیدَۃَ ، وَکَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- قَدْ أَمَرَہَا أَنْ تَؤُمَّ أَہْلَ دَارِہَا ، وَإِنَّہَا غَمَّتْہَا جَارِیَۃٌ لَہَا وَغُلاَمٌ کَانَتْ قَدْ دَبَّرَتْہُمَا فَقَتَلاَہَا فِی إِمَارَۃِ عُمَرَ فَقِیلَ : إِنَّ أُمَّ وَرَقَۃَ قَتَلَتْہَا جَارِیَتُہَا وَغُلاَمُہَا وَإِنَّہُمَا ہَرَبَا فَأُتِیَ بِہِمَا فَصَلَبَہُمَا فَکَانَا أَوَّلَ مَصْلُوبَیْنِ بِالْمَدِینَۃِ۔فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ صَدَقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ : ((انْطَلِقُوا نَزُورُ الشَّہِیدَۃَ))۔ [ضعیف۔ احمد ۶/۴۰۵]
(٥٣٥٣) ام ورقہ بنت عبداللہ بن حارث فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس آتے ۔ آپ نے ان کا نام شہیدہ رکھا ہوا تھا۔ ان کو قرآن یاد تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب غزوہ بدر کے لیے نکلے تو کہنے لگیں : مجھے بھی اجازت دیں ، تاکہ میں زخمیوں کو دوائی دوں گی اور مریضوں کی تیمار داری کروں گی۔ شاید اللہ مجھے بھی شہادت دے دے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تجھے شہادت کا ہدیہ دینے والا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کا نام شہیدہ لیتے تھے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنے گھر والوں کی امامت کروائے۔ ان کی لونڈی اور غلام نے مل کر ان کو عمر (رض) کے دور حکومت میں مار ڈالا۔ کہا گیا کہ ام ورقہ کو اس کے غلام اور لونڈی نے قتل کردیا ہے اور وہ دونوں بھاگ گئے۔ ان کو پکڑ کر لایا گیا اور سولی دی گئی۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحیح فرمایا تھا کہ چلو ہم شہیدہ سے ملنے چلیں۔