(۵۶۷۳) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کُنَّا نُصَلِّی مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ نَرْجِعُ فَنُرِیحُ نَوَاضِحَنَا قَالَ حَسَنٌ فَقُلْتُ لِجَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ: فِی أَیِّ سَاعَۃٍ ذَلِکَ؟ قَالَ: زَوَالُ الشَّمْسُ۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ وَیُذْکَرُ ہَذَا الْقَوْلُ عَنْ عُمَرَ وَعَلِیٍّ وَمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَالنُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ وَعَمْرِو بْنِ حُرَیْثٍ أَعْنِی فِی وَقْتِ الْجُمُعَۃِ إِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ۔ [صحیح۔ معنی فی الذی قبلہ]
(٥٦٧٣) جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں اور وہ جابر (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز جمعہ ادا کرتے ، پھر واپس آ کر اپنے پانی کھینچنے والے جانوروں کو راحت دیتے۔ حسن فرماتے ہیں : میں نے جعفر بن محمد سے کہا : یہ کون سا وقت ہے ؟ فرمایا : سورج ڈھلنے کا۔ یہ قول حضرت عمر، علی ، معاذین خیل ، نعمان بن بشیر اور عمرو بن حریث سے منقول ہے، میری مراد جمعہ کے وقت کے بارے میں کہ جب سورج ڈھل جائے ۔