(۵۶۷۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَہْلٍ: مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرُوَیْہِ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَنْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ یَعِیشَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ دِینَارٍ أَبُو خَلْدَۃَ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ وَہُوَ جَالِسٌ مَعَ الْحَکَمِ أَمِیرِ الْبِصْرَۃِ عَلَی السَّرِیرِ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا کَانَ الْحَرُّ أَبْرَدَ بِالصَّلاَۃِ ، وَإِذَا کَانَ الْبَرْدُ بَکَّرَ بِالصَّلاَۃِ۔
وَرَوَاہُ بِشْرُ بْنُ ثَابِتٍ الْبَزَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو خَلْدَۃَ خَالِدُ بْنُ دِینَارٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا کَانَ الشِّتَائُ بَکَّرَ بِالظُّہْرِ وَإِذَا کَانَ الصَّیْفُ أَخَّرَہَا وَکَانَ یُصَلِّی الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَیْضَائُ نَقِیَّۃٌ۔
[صحیح۔ انظر ما معنیٰ]
(٥٦٧٩) (الف) ابو خلدہ فرماتے ہیں : میں نے انس بن مالک (رض) سے سنا، وہ بصرہ کے امیر حکم کے ساتھ چار پائی پر بیٹھے ہوتے تھے، وہ کہہ رہے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کو ٹھنڈا کرتے جب گرمی ہوتی اور سردی میں نماز جلدی پڑھتے۔
(ب) خالد بن دینار انس بن مالک (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سردی ہوتی تو ظہر کی نماز کو جلدی پڑھتے اور جب گرمی ہوتی تو اس کو مؤخر کردیتے اور عصر کی نماز جب سورج چمک رہا ہوتا تھا پڑھتے تھے ۔