hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5699

.

سنن البيهقي

5699
Sunan Al Bayhaqi
(۵۶۹۹) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْجَہْمِ: أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ عَمْرٍو الضُّبَعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی رَوَّادٍ حَدَّثَنِی نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ تَمِیمَ الدَّارِیَّ قَالَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَمَّا أَسَنَّ وَثَقُلَ: أَلاَ أَتَّخِذُ لَکَ مِنْبَرًا تَحْمِلُ أَوْ تَجْمَعُ أَوْ کَلِمَۃً تُشْبِہُمَا عِظَامَکَ فَاتَّخَذَ لَہُ مِرْقَاتَیْنِ أَوْ ثَلاَثَۃً فَجَلَسَ عَلَیْہَا قَالَ فَصَعِدَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَحَنَّ جِذْعٌ کَانَ فِی الْمَسْجِدِ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا خَطَبَ یَسْتَنِدُ إِلَیْہِ فَنَزَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَاحْتَضَنَہُ فَقَالَ لَہُ شَیْئًا لاَ أَدْرِی مَا ہُوَ ، ثُمَّ صَعِدَ الْمِنْبَرَ وَکَانَتْ أَسَاطِینُ الْمَسْجِدِ جُذُوعًا وَسَقَائِفُہُ جَرِیدًا۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ رَوَی أَبُو عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ أَبِی رَوَّادٍ فَذَکَرَہُ ۔ [قوی۔ ابو داؤد ۱۰۸۱]
(٥٦٩٩) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ تمیم داری نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا، جب آپ بوجھل ہوگئے : کیا میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے منبر نہ بنا دوں تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر بیٹھیں ۔ پھر تجمع یا اس کے علاوہ دوسرا کلمہ ارشاد فرمایا ۔ اس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے دویا تین سیڑھیاں بنادیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر بیٹھے تو وہ تنا رویا جو مسجد میں تھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر ٹیک لگا کر خطبہ دیا کرتے تھے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر سے اترے اور اس کو اپنے ساتھ لگایا اور اس سے کچھ بات کی۔ میں نہیں جانتا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا کہا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر چلے گئے، ان دنوں مسجد کے ستون تنوں کے تھے اور چھت چھڑیوں کی۔