(۵۷۱۲) قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ خُزَیْمَۃَ قَالَ ہَذَا الْخَبَرُ عِنْدِی مَعْلُولٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ سَعِیدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْبَجَلِیِّ قَالَ: رَأَیْتُ عَدِیَّ بْنَ ثَابِتٍ یَسْتَقْبِلُ الإِمَامَ بِوَجْہِہِ إِذَا قَامَ یَخْطُبُ فَقُلْتُ لَہُ رَأَیْتُکَ تَسْتَقْبِلُ الإِمَامَ بِوَجْہِکَ قَالَ: رَأَیْتُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُونَہُ۔
قَالَ الشَّیْخُ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ أَبَانَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَدِیِّ بْنِ ثَابِتٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ ہَکَذَا کَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَفْعَلُونَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ذَکَرَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی الْمَرَاسِیلِ عَنْ أَبِی تَوْبَۃَ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ۔ [حسن لغیرہٖ]
(٥٧١٢) ابان بن عبداللہ بجلی فرماتے ہیں کہ میں نے عدی بن ثابت کو دیکھا، وہ اپنا چہرہ امام کی طرف کیے ہوئے تھے جب وہ کھڑا خطبہ دے رہا تھا۔ میں نے ان سے کہا : میں نے دیکھا کہ آپ چہرہ کے ساتھ متوجہ ہوتے ہیں۔ فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کو دیکھا وہ ایسا ہی کرتے تھے۔ شیخ فرماتے ہیں کہ ابان بن عبداللہ عدی بن ثابت سے نقل فرماتے ہیں کہ صحابہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایسا ہی کرتے تھے۔