(۵۷۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : صَلَّی النَّبِیُّ -ﷺ- یَوْمَ الْفَتْحِ صَلَوَاتَہُ کُلَّہَا بِوُضُوئٍ وَاحِدٍ ، وَمَسَحَ عَلَی خُفَّیْہِ ، فَقَالَ لَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنِّی رَأَیْتُکَ صَنَعْتَ الْیَوْمَ شَیْئًا لَمْ تَکُنْ تَصْنَعُہُ قَبْلَ الْیَوْمِ قَالَ : ((عَمْدًا فَعَلْتُہُ یَا عُمَرُ ))۔
أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُفْیَانَ الثَّوْرِیِّ۔
(ش) قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَفِی السُّنَّۃِ دَلِیلٌ عَلَی أَنْ یَتَوَضَّأَ مَنْ قَامَ مِنْ نَوْمِہِ۔ یَعْنِی بِہَا۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم ۲۷۷]
(٥٧٤) سلیمان بن بریدۃ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فتح مکہ کے دن سب نمازیں ایک وضو سے ادا کیں اور موزوں پر مسح کیا، حضرت عمر (رض) نیعرض کیا : میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آج ایساکام کیا ہے کہ اس سے پہلے کبھی نہیں کیا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اے عمر ! میں نے جان بوجھ کر ایسا کیا ہے۔ “
(ب) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں اس بات کی دلیل ہے کہ جو شخص نیند سے بیدار ہو وہ وضو کرے۔