(۵۷۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مِہْرَانَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اسْتَوَی النَّبِیُّ -ﷺ- عَلَی الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَ لِلنَّاسِ: اجْلِسُوا ۔فَسَمِعَہُ ابْنُ مَسْعُودٍ وَہُوَ عَلَی بَابِ الْمَسْجِدِ فَجَلَسَ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ-: ((تَعَالَ یَا ابْنَ مَسْعُودٍ))۔
کَذَا قَالَ۔ [ضعیف۔ أبو داؤد ۱۰۹۱]
(٥٧٤٨) عطاء بن ابی رباح ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے دن منبر کے پر چڑھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم بیٹھ جاؤ۔ ابن مسعود (رض) نے سن لیا، وہ مسجد کے دروازہ کے پاس تھے وہیں بیٹھ گئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابن مسعود ! آگے آجاؤ۔