(۵۷۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی: مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیدٍ الْحَرَّانِیُّ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ آبَائِہِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا خَطَبَ فِی الْحَرْبِ خَطَبَ عَلَی قَوْسٍ ، وَإِذَا خَطَبَ فِی الْجُمُعَۃِ خَطَبَ عَلَی عَصًا۔ [ضعیف۔ ابن ماجہ ۱۱۰۷]
(٥٧٥١) عبد الرحمن بن سعد بن عمار بن سعد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مؤذن ہیں، فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اپنے آباء سے نقل کیا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب جنگ یا لڑائی میں خطبہ ارشاد فرماتے تو کمان پر ٹیک لگاتے اور خطبہ جمعہ پڑھاتے تو لاٹھی پر ٹیک لگاتے۔