(۵۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِی النَّجُودِ عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ قَالَ : أَتَیْتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِیَّ قُلْتُ حَکَّ فِی صَدْرِی الْمَسْحُ عَلَی الْخُفَّیْنِ بَعْدَ الْغَائِطِ وَالْبَوْلِ ، وَکُنْتَ امْرَأً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَتَیْتُکَ أَسْأَلُکَ ہَلْ سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی ذَلِکَ شَیْئًا؟ فَقَالَ : نَعَمْ کَانَ یَأْمُرُنَا إِذَا کُنَّا سَفْرًا أَوْ مُسَافِرِینَ أَنْ لاَ نَنْزِعَ خِفَافَنَا ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ وَلَیَالِیہِنَّ إِلاَّ مِنْ جَنَابَۃٍ لَکِنْ مِنْ غَائِطٍ وَبَوْلٍ وَنَوْمٍ۔ [حسن]
(٥٧٧) زر بن حبیش (رض) فرماتے ہیں کہ میں صفوان بن عسال مرادی کے پاس آیا، میں نے کہا : قضائے حاجت اور پیشاب کرنے کے بعد موزوں پر مسح کرنے کے متعلق میرے دل میں بات کھٹک رہی ہے اور آپ صحابی ہیں، میں آپ کے پاس یہ پوچھنے آیا ہوں اس بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کوئی بات سنی ہے تو انھوں نے فرمایا : جی ہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ جب ہم مسافر ہوں تو تین دن اور تین راتیں اپنے موزوں کو نہ اتاریں سوائے جنابت کے اور قضائے حاجت، پیشاب اور نیند سے نہ اتاریں۔