hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5783

.

سنن البيهقي

5783
Sunan Al Bayhaqi
(۵۷۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَیْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَظُنُّہُ ابْنَ العَلاَئِ بْنِ زَبْرٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- صَلَّی صَلاَۃً یَقْرَأُ فِیہَا فَالْتُبِسَ عَلَیْہِ فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ لأُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ: ((أَصَلَّیْتَ مَعَنَا))۔قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ((فَمَا مَنَعَکَ أَنْ تَفْتَحَ عَلَیَّ؟))۔ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ وَرَوَاہُ حُمَیْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبْزَی عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً فِی قِصَّۃِ أُبَیٍّ وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [حسن۔ أبو داؤد ۹۰۷]
(٥٧٨٣) سالم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کسی نماز میں قرأت کی تو قراءت آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ملتبس ہوگئی۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو أبی بن کعب سے پوچھا : کیا تو نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی ؟ عرض کیا : ہاں ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تجھے کس چیز نے روکا کہ تو مجھے بتا دیتا۔