hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5800

.

سنن البيهقي

5800
Sunan Al Bayhaqi
(۵۸۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرٍو حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَخْطُبُ النَّاسَ فَیَحْمَدُ اللَّہَ وَیُثْنِی عَلَیْہِ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ ، وَیَقُولُ: ((مَنْ یَہْدِہِ اللَّہُ فَلاَ مُضِلَّ لَہُ وَمَنْ یُضْلِلْ فَلاَ ہَادِیَ لَہُ، وَخَیْرُ الْحَدِیثِ کِتَابُ اللَّہِ، وَخَیْرُ الْہَدْیِ ہَدْیُ مُحَمَّدٍ، وَشَرُّ الأُمُورِ مُحْدَثَاتُہَا ، وَکُلُّ مُحْدَثَۃٍ بِدْعَۃٌ وَکُلُّ بِدْعَۃٍ ضَلاَلَۃٌ))۔ وَکَانَ إِذَا ذَکَرَ السَّاعَۃَ عَلاَ صَوْتُہُ ، وَاحْمَرَّتْ وَجْنَتَاہُ، وَاشْتَدَّ غَضَبُہُ کَأَنَّہُ مُنْذِرُ جَیْشٍ یَقُولُ: صَبَّحَکُمْ وَمَسَّاکُمْ مَنْ تَرَکَ مَالاً فَلِوَرَثَتِہِ ، وَمَنْ تَرَکَ دَیْنًا أَوْ ضَیَاعًا فَإِلَیَّ وَعَلَیَّ أَنَا وَلِیُّ الْمُؤْمِنِینَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ انظر ۵۷۵۳]
(٥٨٠٠) جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو خطبہ ارشاد فرماتے، اللہ کی حمد وثنا بیان کرتے جس کا وہ اہل ہے۔ پھر فرماتے : جس کو اللہ ہدایت دے اس کو گمراہ کرنے والا کوئی نہیں اور جس کو گمراہ کر دے اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں۔ بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت ہے اور بدترین کام نئے کام ہیں اور ہر نیا کام بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت کا تذکرہ فرماتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز بلند ہوجاتی اور رخسار سرخ ہوجاتے، غصہ زیادہ ہوجاتا۔ گویا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی لشکر سے ڈرانے والے ہیں۔ جو صبح یا شام تم پر حملہ کرنے والا ہے، جس نے مال چھوڑا وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے اور جس نے قرض چھوڑا وہ میرے ذمہ ہے اور میں مومنوں کا ولی ہوں۔