(۵۸۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلَیٍّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ مَعْبَدِ بْنِ خَالِدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ قُتَیْلَۃَ بِنْتِ صَیْفِیٍّ الْجُہَنِیِّ قَالَتْ: جَائَ حَبْرٌ مِنَ الأَحْبَارِ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ: یَا مُحَمَّدُ نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلاَ أَنْتُمْ تُشْرِکُونَ۔قَالَ: ((سُبْحَانَ اللَّہِ وَمَا ذَلِکَ؟))۔قَالَ: تَقُولُونَ إِذَا حَلَفْتُمْ بِالْکَعْبَۃِ۔فَأَمْہَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ: ((مَنْ حَلَفَ فَلْیَحْلِفْ بِرَبِّ الْکَعْبَۃِ))۔ثُمَّ قَالَ: نِعْمَ الْقَوْمُ أَنْتُمْ لَوْلاَ أَنَّکُمْ تَقُولُونَ مَا شَائَ اللَّہُ وَشَائَ فُلاَنٌ۔فَأَمْہَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ: ((مَنْ قَالَ مَا شَائَ اللَّہُ فَلْیَجْعَلْ بَیْنَہُمَا ثُمَّ شِئْتَ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ احمد ۶/۳۷۱]
(٥٨١١) عبداللہ بن یسار قتیلہ بنت صیفی جہنی سے نقل فرماتے ہیں کہ یہودکا ایک عالم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! تم بہترین لوگ ہو اگر تم شرک نہ کرو۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سبحان اللہ وہ کیسے ؟ اس نے کہا : جب تم قسم اٹھاتے ہو تو کہتے ہو : کعبہ کی قسم ۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ٹھہرگئے۔ پھر فرمایا : جو قسم اٹھائے وہ کعبہ کے رب کی قسم اٹھائے، پھر اس نے کہا : تم بہترین لوگ ہو کاش کہ تم کہو جو اللہ چاہے اور فلاں چاہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تھوڑی دیر رک گئے ، پھر فرمایا : جو کہے جو اللہ چاہے پھر کچھ دیر بعد کہے : پھر جو تو چاہے۔