(۵۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ مِقْسَمٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : وَجَبَ الْوُضُوئُ عَلَی کُلِّ نَائِمٍ إِلاَّ مَنْ خَفَقَ خَفْقَۃً بِرَأْسِہِ۔
ہَکَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ مُوَقُوفًا وَرُوِیَ ذَلِکَ مَرْفُوعًا وَلاَ یَثْبُتُ رَفْعُہُ۔ [ضعیف]
(٥٨٣) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ہر سونے والے پر وضو واجب ہے، مگر جس کا صرف سر جھک جائے تو (نیند کی وجہ سے اس پر وضو نہیں ہے)
(ب) اسے ایک جماعت نے یزید بن ابو زیاد سے موقوفاًنقل کیا ہے اور ایک مرفوع روایت بھی ہے لیکن اس کا مرفوع ہونا ثابت نہیں۔