hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5857

.

سنن البيهقي

5857
Sunan Al Bayhaqi
(۵۸۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُثْمَانَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا حَرْمَلَۃُ بْنُ عِمْرَانَ حَدَّثَنِی عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ مُلَیْلٍ السَّلِیحِیُّ إِلَی قُضَاعَۃَ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی قَالَ: کُنْتُ مَعَ عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ جَالِسًا قَرِیبًا مِنَ الْمِنْبَرِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَخَرَجَ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی حُذَیْفَۃَ فَاسْتَوَی عَلَی الْمِنْبَرِ فَخَطَبَ النَّاسَ ، ثُمَّ قَرَأَ عَلَیْہِمْ سُورَۃً مِنَ الْقُرْآنِ ، وَکَانَ مِنْ أَقْرَإِ النَّاسِ فَقَالَ عُقْبَۃُ بْنُ عَامِرٍ صَدَقَ اللَّہُ وَرَسُولُہُ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((لَیَقْرَأَنَّ الْقُرْآنَ رِجَالٌ لاَ یُجَاوِزُ تَرَاقِیَہِمْ یَمْرُقُونَ مِنَ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ))۔فَسَمِعَہَا ابْنُ أَبِی حُذَیْفَۃَ فَقَالَ: وَاللَّہِ لَئِنْ کُنْتَ صَادِقًا وَإِنَّکَ مَا عَلِمْتُ لَکَذُوبٌ إِنَّکَ مِنْہُمْ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ الْمُبَارَکِ حَمْلُ ہَذَا الْحَدِیثِ أَنَّہُمْ یُجَمِّعُونَ مَعَہُمْ وَیَقُولُونَ لَہُمْ ہَذِہِ الْمَقَالَۃَ۔ [ضعیف۔ احمد ۴/۱۴۵]
(٥٨٥٧) عبد العزیز بن عبد الملک اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن منبر کے قریب عقبہ بن عامر (رض) کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ محمد بن ابو حذیفہ تشریف لائے اور منبر پر بیٹھ گئے ، لوگوں کو خطبہ دیا اور لوگوں پر قرآن کی سورت پڑھی۔ وہ لوگوں میں سب سے زیادہ قرآن پڑھے ہوئے تھے۔ عقبہ بن عامر فرمانے لگے کہ اللہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سچ فرمایا؛کیونکہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ لوگ قرآن پڑھیں گے، لیکن یہ ان کے حلقوں سے نیچے نہ گزرے گا اور وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ ابن ابی حذیفہ نے یہ بات سنی تو فرمایا : اللہ کی قسم ! اگر آپ سچے ہیں تو میں آپ کو جھوٹا تصور نہیں کرتا بیشک آپ انہی میں سے ہیں۔