hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5864

.

سنن البيهقي

5864
Sunan Al Bayhaqi
(۵۸۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ البَغْدَادِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ أَخْبَرَنَا مَطَرٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((تَقْعُدُ مَلاَئِکَۃٌ عَلَی أَبْوَابِ الْمَسْجِدِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ یَکْتُبُونَ مَجِیئَ النَّاسِ حَتَّی یَخْرُجَ الإِمَامُ ، فَإِذَا خَرَجَ الإِمَامُ طُوِیَتِ الصُّحُفُ وَرُفِعَتِ الأَقْلاَمُ قَالَ فَتَقُولُ الْمَلاَئِکَۃُ بَعْضُہُمْ لِبَعْضٍ: مَا حَبَسَ فُلاَنًا وَمَا حَبَس فُلاَنًا)) قَالَ ((فَتَقُولُ الْمَلاَئِکَۃُ: اللَّہُمَّ إِنْ کَانَ مَرِیضًا فَاشْفِہِ ، وَإِنْ کَانَ ضَالاًّ فَاہْدِہِ وَإِنْ کَانَ عَائِلاً فَأَغْنِہِ))۔ [ضعیف۔ ابن خزیمہ ۱۷۷۱]
(٥٨٦٤) عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جمعہ کے دن فرشتے مسجدوں کے دروازوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔ وہ لوگوں کے آنے کے اوقات نوٹ کرتے ہیں یہاں تک کے امام آجائے اور جب امام آجاتا ہے تو رجسٹر لپیٹ لیے جاتے ہیں اور قلمیں اٹھالی جاتی ہیں اور فرشتے آپس میں باتیں کرتے ہیں کہ فلاں کو کس نے روک لیا، فلاں کو کس نے روک لیا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فرشتے کہتے ہیں : اے اللہ ! اگر وہ بیمار ہے تو اس کو شفا دے۔ اگر وہ گمراہ ہے تو اس کو ہدایت دے، اگر وہ فقیر ہے تو اس کو غنی کر دے۔