hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 5874

.

سنن البيهقي

5874
Sunan Al Bayhaqi
(۵۸۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ بْنِ حَفْصٍ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحَمَّامِیِّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ: جَائَ رَجُلٌ فَأَسْرَعَ الْمَشْیَ فَانْتَہَی إِلَی الْقَوْمِ وَقَدِ انْبَہَرَ فَقَالَ حِینَ قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ: الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ فَلَمَّا قَضَی النَّبِیُّ -ﷺ- الصَّلاَۃَ قَالَ: ((مَنِ الْمُتَکَلِّمُ أَوْ مَنِ الْقَائِلُ؟ فَإِنَّہُ قَدْ قَالَ خَیْرًا لَمْ یَقُلْ بَأْسًا))۔قَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ انْتَہَیْتُ إِلَی الصَّفِّ وَقَدِ انْبَہَرْتُ وَحَفَزَنِی النَّفَسُ قَالَ: ((لَقَدْ رَأَیْتُ اثْنَیْ عَشَرَ مَلَکًا یَبْتَدِرُونَہَا أَیُّہُمْ یَرْفَعُہَا))۔ثُمَّ قَالَ: ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمْ إِلَی الصَّلاَۃِ فَلْیَمْشِ عَلَی ہَیْنَتَہُ وَیُصَلِّی مَا أَدْرَکَ وَیَقْضِی مَا سَبَقَہُ))۔ [صحیح]
(٥٨٧٤) حمید حضرت انس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص تیز چل رہا تھا ، جب وہ لوگوں کے پاس آیا تو اس کا سانس پھولا ہوا تھا۔ جس وقت وہ نماز میں کھڑا ہوا تو اس نے کہا : ” الْحَمْدُ لِلَّہِ حَمْدًا کَثِیرًا طَیِّبًا مُبَارَکًا فِیہِ ۔ جب نبی نے نماز پوری کی تو پوچھا : کلام کرنے والا کون تھا ؟ اس نے اچھے کلمات کہے ہیں کوئی بری بات نہیں کی۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں صف میں ملا تو میرا سانس پھولا ہوا تھا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے بارہ فرشتوں کو دیکھا وہ ان کلمات کو اٹھانے میں جلدی کر رہے تھے ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز کی طرف آئے تو اپنی حالت پر چلتے ہوئے آئے اور جو نماز اس کو مل جائے وہ پڑھ لے اور جو گزر جائے اس کو پوری کرلے۔