(۵۸۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَالِکٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ قَالَ: بَیْنَمَا أَنَا رَائِحٌ إِلَی الْجُمُعَۃِ إِذْ لَحِقَنِی عَبَایَۃُ بْنُ رِفَاعَۃَ بْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِیجٍ وَہُوَ رَاکِبٌ وَأَنَا مَاشِی فَقَالَ: احْتَسِبْ خُطَاکَ ہَذِہِ فِی سَبِیلِ اللَّہِ فَإِنِّی سَمِعْتُ أَبَا عَبْسِ بْنَ جَبْرٍ الأَنْصَارِیَّ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاہُ فِی سَبِیلِ اللَّہِ حَرَّمَہُمَا اللَّہُ عَلَی النَّارِ))۔ [صحیح۔ بخاری ۷۶۵]
(٥٨٧٦) یزید بن أبی مریم فرماتے ہیں : میں جمعہ کی طرف پیدل جا رہا تھا۔ مجھے عبایہ بن رفاعہ بن رافع بن خدیج راستے میں ملے ، وہ سوار تھے۔ انھوں نے کہا : اپنے ان قدموں کو اللہ کے راستہ میں شمار کرو۔ کیونکہ میں نے ابوعبس بن حبر انصاری سے سنا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کے قدم اللہ کے راستہ میں خاک آلود ہوگئے اللہ ان قدموں کو جہنم پر حرام کر دے گا۔