(۵۸۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ أَحْمَدَ الزَّوْزَنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَوْحٍ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی ثُمَامَۃَ الْحَنَّاطِ قَالَ: أَدْرَکَنِی کَعْبُ بْنُ عُجْرَۃَ وَأَنَا بِالْبَلاَطِ مُتَوَجِّہًا إِلَی الْمَسْجِدِ مُشْبِّکًا بَیْنَ أَصَابِعِی فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا تَوَضَّأَ أَحَدُکُمْ فَأَحْسَنَ الْوُضُوئَ ثُمَّ خَرَجَ عَامِدًا إِلَی الْمَسْجِدِ فَلاَ یُشَبِّکَنَّ بَیْنَ أَصَابِعِہِ))۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابو داؤد ۵۶۲]
(٥٨٨١) ابو ثمامہ حناط فرماتے ہیں کہ مجھے کعب بن عجرہ نے پالیا اور میں بلاط نامی جگہ میں تھا اور مسجد کی طرف جا رہا تھا، میں نے انگلیوں میں تشبیک دی ہوئی تھی (انگلیاں ایک دوسرے میں داخل کرنا) اس نے کہا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تم اچھی طرح وضو کرو، پھر مسجد کا ارادہ کر کے نکلوتو اپنی انگلیوں میں تشبیک نہ دو ۔