(۵۹۸۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: زَیْدُ بْنُ أَبِی ہَاشِمٍ الْعَلَوِیُّ بِالْکُوفَۃِ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الأَنْصَارِیِّ قَالَ: شَہِدْتُ الدَّارَ یَوْمَ قُتِلَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَمَرَرْتُ فِی الْمَسْجِدِ فَإِذَا رَجُلٌ یُنَادِی فِی ظُلَّۃِ النِّسَائِ مُحْتَبِیٌّ بِسَیْفِہِ عَلَیْہِ عِمَامَۃٌ سَوْدَائُ فَإِذَا عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: مَا صُنِعَ بِالرَّجُلِ قُلْتُ قُتِلَ قَالَ تَبًّا لَکُمْ سَائِرَ الدَّہْرِ۔ [ضعیف۔ ابن ابی شیبہ ۲۴۹۵۱]
(٥٩٨١) ابو جعفر انصاری فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان (رض) کے گھر حاضر ہوا جب وہ محصور تھے۔ حضرت عثمان (رض) شہید کردیے گئے۔ میں مسجد کے پاس سے گزرا ، اچانک ایک شخص اعلان کررہا تھا جو عورتوں کے خیمہ کے پاس تلوار سونتے کھڑا تھا اور اس پر سیاہ پگڑی تھی۔ وہ علیٰ (رض) تھے ۔ اس نے کہا : حضرت عثمان (رض) کے ساتھ کیا ہوا۔ میں نے کہا : شہید کردیے گئے۔ وہ فرمانے لگے : تمہارے لیے ہلاکت ہو۔