hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6006

.

سنن البيهقي

6006
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ رَجَائٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ سُلَیْمِ بْنِ عَبْدٍ السَّلُولِیِّ قَالَ: کُنْتُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ بِطَبَرِسْتَانَ وَکَانَ مَعَہُ نَفَرٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ لَہُم سَعِیدٌ: أَیُّکُمْ شَہِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ فَقَالَ حُذَیْفَۃُ: أَنَا۔مُرْ أَصْحَابَکَ فَلْیَقُومُوا طَائِفَتَیْنِ طَائِفَۃٌ مِنْہُمْ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ ، وَطَائِفَۃٌ مِنْہُمْ خَلْفَکَ فُتُکَبِّرُ وَیُکَبِّرُونَ جَمِیعًا ، وَتَرْکَعُ وَیَرْکَعُونَ جَمِیعًا ، وَتَرْفَعُ وَیَرْفَعُونَ جَمِیعًا ، ثُمَّ تَسْجُدُ وَتَسْجُدُ الطَّائِفَۃُ الَّتِی تَلِیکَ ، وَتَقُومُ الطَّائِفَۃُ الأُخْرَی بِإِزَائِ الْعَدُوِّ ، فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ قَامَ ہَؤُلاَئِ الَّذِینَ یَلُونَکَ وَخَرَّ الآخَرُونَ سُجَّدًا ، ثُمَّ تَرْکَعُ فَیَرْکَعُونَ جَمِیعًا ، ثُمَّ تَرْفَعُ وَیَرْفَعُونَ جَمِیعًا وَتَسْجُدُ فَتَسْجُدُ الطَّائِفَۃُ الَّتِی تَلِیکَ وَالطَّائِفَۃُ الأُخُرَی قَائِمَۃٌ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ فَإِذَا رَفَعْتَ رَأْسَکَ مِنَ السُّجُودِ سَجَدَ الَّذِینَ بِإِزَائِ الْعَدُوِّ ثُمَّ تُسَلِّمُ عَلَیْہِمْ وَتَأْمُرُ أَصْحَابَکَ إِنْ ہَاجَہَمْ ہَیْجٌ فَقَدْ حَلَّ لَہُمُ الْقِتَالُ وَالْکَلاَمُ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ احمد ۵/۳۸۵]
(٦٠٠٦) سلیم بن عبد سلولی فرماتے ہیں : میں سعید بن عاص کے ساتھ طبرستان میں تھا۔ ان کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کا ایک گروہ تھا۔ سعید نے ان سے پوچھا : آپ میں سے نماز خوف میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کون حاضر تھے ؟ حذیفہ (رض) فرمانے لگے : میں، اپنے ساتھیوں کو حکم دو کہ وہ گرہوں میں تقسیم ہوجائیں۔ ایک گروہ دشمن کے سامنے اور دوسرا گروہ تمہارے پیچھے، آپ تکبیر کہیں اور سب پیچھے والے بھی تکبیر کہیں اور آپ رکوع کریں تو سب پیچھے والے بھی رکوع کریں اور جب آپ رکوع سے سر اٹھائیں تو پیچھے والے سب رکوع سے سر اٹھائیں۔ پھر آپ سجدہ کریں تو وہ گروہ جو آپ کے ساتھ ہے وہ بھی سجدہ کرے اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے کھڑا رہے اور جب آپ سر اٹھائیں تو وہ لوگ کھڑے ہوجائیں جو آپ ساتھ ملے ہوئے ہیں اور دوسرے گروہ والے سجدہ کریں۔ پھر آپ رکوع کریں تو پیچھے والے سب رکوع کریں۔ پھر آپ سر اٹھائیں تو پیچھے والے بھی سر اٹھائیں۔ جب آپ سجدہ کریں تو وہ گروہ بھی سجدہ کرے جو آپ کے ساتھ ملا ہوا ہو اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے کھڑا رہے اور جب آپ سجدے سے سر اٹھائیں تو وہ لوگ سجدہ کریں جو دشمن کے سامنے کھڑے تھے۔ پھر آپ سلام پھیر دیں اور اپنے ساتھیوں کو حکم دیں۔ اگر لڑائی بھڑک اٹھے تو ان کے لیے قتال اور کلام جائز ہے۔