(۶۰۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا سُئِلَ عَنْ صَلاَۃِ الْخَوْفِ قَالَ: یَتَقَدَّمُ الإِمَامُ وَطَائِفَۃٌ ثُمَّ قَصَّ الْحَدِیثَ۔ وَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فِی الْحَدِیثِ: فَإِنْ کَانَ خَوْفًا أَشَدَّ مِنْ ذَلِکَ صَلَّوْا رِجَالاً وَرُکْبَانًا مُسْتَقْبِلِی الْقِبْلَۃِ وَغَیْرَ مُسْتَقْبِلِیہَا۔قَالَ مَالِکٌ قَالَ نَافِعٌ لاَ أُرَی عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ ذَکَرَ ذَلِکَ إِلاَّ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
(٦٠٢٣) نافع فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) سے جب نمازِ خوف کے بارے میں سوال کیا جاتا تو فرماتے : امام اگے بڑھے اور ایک گروہ۔۔۔پھر انھوں نے حدیث بیان کی۔ ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اگر خوف زیادہ ہو تو کھڑے اور سوار قبلہ کی طرف منہ ہو یا نہ ہو نماز پڑھ لو۔ نافع فرماتے ہیں کہ میرے خیال کے مطابق ابن عمر (رض) یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ہی نقل فرماتے ہیں۔