hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6039

.

سنن البيهقي

6039
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۳۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنِی شُعَیْبُ بْنُ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ أَخْبَرَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- غَزْوَۃً قِبَلَ نَجْدٍ فَوَافَیْنَا الْعَدُوَّ فَصَافَفْنَاہُمْ فَقَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَصَلَّی لَنَا فَقَامَتْ طَائِفَۃٌ مِنَّا مَعَہُ وَأَقْبَلَتْ طَائِفَۃٌ عَلَی الْعَدُوِّ فَرَکَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِمَنْ مَعَہُ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ انْصَرَفُوا فَکَانُوا مَکَانَ الطَّائِفَۃِ الَّتِی لَمْ تُصَلِّ ، وَجَائَ تِ الطَّائِفَۃُ الَّتِی لَمْ تُصَلِّ فَرَکَعَ بِہِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَامَ کُلُّ رَجُلٍ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَرَکَعَ لِنَفْسِہِ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [صحیح۔ بخاری ۹۰۰]
(٦٠٣٩) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل کر نجد کی جانب غزوہ کیا ۔ ہم نے دشمن کو پالیا اور صفیں بنالیں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور ہمیں نماز پڑھائی۔ ایک گروہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ساتھ کھڑا ہوا اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھے ان کو ایک رکعت پڑھائی اور دو سجدے کیے۔ پھر وہ پھرے اور ان کی جگہ چلے گئے جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی اور وہ گروہ آگیا جنہوں نے نماز نہیں پڑھی تھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت پڑھائی۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو ہر آدمی کھڑا ہوا، اس نے ایک رکوع اور دو سجدے خود کیے۔