(۶۰۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الطَّبَرَانِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: صَلَّی النَّبِیُّ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ فَقَامَتْ طَائِفَۃٌ مَعَہُ وَطَائِفَۃٌ مِنْہُمْ فِیمَا بَیْنَہُمْ وَبَیْنَ الْعَدُوِّ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ ذَہَبَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ ہَؤُلاَئِ ، وَجَائَ ہَؤُلاَئِ إِلَی مَصَافِّ ہَؤُلاَئِ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً ، ثُمَّ سَلَّمَ عَلَیْہِمْ ، ثُمَّ قَضَتِ الطَّائِفَتَانِ رَکْعَۃً رَکْعَۃً۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
(٦٠٤١) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نمازِ خوف پڑھائی تو ایک گروہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھڑا رہا اور دوسرا گروہ دشمن کے سامنے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت پڑھائی۔ پھر یہ لوگ ان کی جگہ چلے گئے اور وہ ان کی جگہ آگئے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکعت پڑھائی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا۔ پھر دونوں گرہوں نے اپنی اپنی ایک ایک رکعت مکمل کی۔