hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6044

.

سنن البيهقي

6044
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْقَاضِی بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ أَخْبَرَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ خُصَیْفٍ عَنْ أَبِی عُبَیْدَۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ أَنَّہُ قَالَ: صَلَّی بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- صَلاَۃَ الْخَوْفِ فَصَفَّنَا صَفَّیْنِ صَفٌّ خَلْفَہُ وَصَفٌّ مُوَاجِہُ الْعَدُوِّ فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالصَّفَّیْنِ خَلْفَہُ فَصَلَّی بِالَّذِینَ خَلْفَہُ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ، ثُمَّ انْصَرَفُوا إِلَی مُقَامِ إِخْوَانِہِمْ ، وَأَقْبَلَ الآخَرُونَ یَتَخَلَّلُونَہُمْ فَصَلَّی بِہِمْ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَصَلَّوُا الَّذِینَ خَلْفَہُ لأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ ، ثُمَّ انْصَرَفُوا إِلَی مَصَافِّہِمْ وَأَقْبَلَ الآخَرُونَ فَصَلَّوْا لأَنْفُسِہِمْ رَکْعَۃً وَسَجْدَتَیْنِ قَالَ خُصَیْفٌ: وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَ الْعَدُوِّ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ۔وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنْ خُصَیْفٍ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ صَفٌّ خَلْفَہُ وَصَفُّ مُوَازِی الْعَدُوِّ وَکُلٌّ فِی صَلاَۃٍ۔ وَرَوَاہُ شَرِیکٌ عَنْ خُصَیْفٍ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ فَکَبَّرَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- فَکَبَّرَ الصَّفَّانِ جَمِیعًا۔وَہَذَا الْحَدِیثُ مُرْسَلٌ۔ أَبُو عُبَیْدَۃَ لَمْ یُدْرِکْ أَبَاہُ وَخُصَیْفٌ الْجَزَرِیُّ لَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ [ضعیف۔ ابو داؤد ۱۲۴۴]
(٦٠٤٤) عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں نماز خوف پڑھائی تو ہم نے دو صفیں بنائیں۔ ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے اور دوسری صف دشمن کے سامنے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں صفوں کے ساتھ تکبیر کہی۔ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھیں ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس صف کو جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھی ایک رکوع اور دو سجدے کروائے۔ پھر یہ اپنے دوسرے بھائیوں کی جگہ چلے گئے، دوسرے آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ مل گئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو ایک رکوع اور دو سجدے کروائے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا اور وہ لوگ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھے ، انھوں نے ایک رکعت نماز پڑھی۔ پھر وہ اپنی صف میں چلے گئے۔ پھر دوسرے آئے انھوں نے ایک رکعت پڑھی۔ خصیف فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دشمن اور قبلہ کے سامنے تھے۔ ثوری خصیف سے نقل فرماتے ہیں : ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے اور دوسری صف دشمن کے سامنے تھی اور تمام لوگ نماز میں ہی ہوتے تھے۔ شریک خصیف سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تکبیر کہی تو دونوں صفوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تکبیر کہی۔