hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6058

.

سنن البيهقي

6058
Sunan Al Bayhaqi
(۶۰۵۸) وَأَمَّا رِوَایَتُہُ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ فَأَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ یَحْیَی الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَُا قَالَتْ: صَلَّی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالنَّاسِ صَلاَۃَ الْخَوْفِ بِذَاتِ الرِّقَاعِ فَصَدَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- النَّاسَ صَدْعَیْنِ فَصَفَّتْ طَائِفَۃٌ وَرَائَ ہُ وَقَامَتْ طَائِفَۃٌ وُجَاہَ الْعَدُوِّ قَالَتْ: فَکَبَّرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَکَبَّرَتِ الطَّائِفَۃُ الَّذِینَ صَفُّوا خَلْفَہُ ، ثُمَّ رَکَعَ فَرَکَعُوا ، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدُوا ثُمَّ رَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَأْسَہُ فَرَفَعُوا مَعَہُ ، ثُمَّ مَکَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَالِسًا وَسَجَدُوا لأَنْفُسِہِمُ السَّجْدَۃَ الثَّانِیَۃَ ، ثُمَّ قَامُوا فَنَکَصُوا عَلَی أَعْقَابِہِمْ یَمْشُونَ الْقَہْقَرَی حَتَّی قَامُوا مِنْ وَرَائِہِمْ وَأَقْبَلَتِ الطَّائِفَۃُ الأُخْرَی فَصَفُّوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَکَبَّرُوا ، ثُمَّ رَکَعُوا لأَنْفُسِہِمْ ، ثُمَّ سَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سَجْدَتَہُ الثَّانِیَۃَ فَسَجَدُوا مَعَہُ ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی رَکْعَتِہِ الثَّانِیَۃِ وَسَجَدُوا ہُمْ لأَنْفُسِہِمُ السَّجْدَۃَ الثَّانِیَۃَ ، ثُمَّ قَامَتِ الطَّائِفَتَانِ جَمِیعًا فَصَفُّوا خَلْفَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَرَکَعَ بِہِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- رَکْعَۃً فَرَکَعُوا جَمِیعًا ، ثُمَّ سَجَدَ فَسَجَدُوا جَمِیعًا ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَرَفَعُوا مَعَہُ کُلُّ ذَلِکَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- سَرِیعًا جِدًّا لاَ یَأْلُو أَنْ یُخَفِّفَ مَا اسْتَطَاعَ ، ثُمَّ سَلَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَسَلَّمُوا ، ثُمَّ قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَدْ شَرَکَہُ النَّاسُ فِی صَلاَتِہِ کُلِّہَا۔حَدِیثُہُمَا سَوَاء ٌ فِی الْمَعْنَی وَقَدْ تَزِیدُ إِحْدَاہُمَا عَلَی الأُخْرَی الْکَلِمَۃِ أَوْ نَحْوِہَا۔ [صحیح لغیرہٖ۔ احمد ۶/۲۷۵]
(٦٠٥٨) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو ذات الرقاع میں نمازِ خوف پڑھائی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تو ایک صف آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے تھی اور دوسری صف دشمن کے سامنے تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اللہ اکبر کہا تو انھوں نے بھی اللہ اکبرکہا جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صف بنائی تھی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رکوع کیا تو انھوں نے بھی رکوع کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو انھوں نے سجدہ کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا سر اٹھایا تو انھوں نے بھی سر اٹھایا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیٹھے رہے۔ پھر انھوں نے دوسری رکعت پڑھی اور وہ کھڑے ہوئی پھر اپنی ایڑیوں کے بل الٹے پاؤں چلے یہاں تک کہ ان کے پیچھے جاکر کھڑے ہوگئے۔ پھر دوسرا گروہ آیا، انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صف بنائی۔ پھر انھوں نے اللہ اکبر کہا۔ پھر انھوں نے رکوع کیا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دوسرا سجدہ کیا۔ انھوں نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ سجدہ کیا۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسری رکعت کے لیے کھڑے ہوئے تو انھوں نے دوسرا سجدہ کیا۔ پھر دونوں گروہ کھڑے ہوئے۔ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے صفیں بنائیں، نبی نے ایک رکوع کیا تو ان سب نے بھی رکوع کیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ کیا تو ان سب نے بھی سجدہ کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر اٹھایا تو انھوں نے بھی سر اٹھایا، یہ تمام نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جلدی کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تخفیف میں کوتاہی نہیں کی۔ اپنی طاقت کے مطابق ہلکی نماز پڑھائی ، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سلام پھیرا تو انھوں نے بھی سلام پھیرا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوئے اور یقیناً لوگ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تمام نماز میں شریک رہے۔