(۶۱۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا کَامِلُ بْنُ طَلْحَۃَ حَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ قَالَ: أُہْدِیَتْ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- أَقْبِیَۃُ دِیبَاجٍ أَزْرَارُہَا ذَہَبٌ فَقَسَمَہَا بَیْنَ أَصْحَابِہِ فَقَالَ مَخْرَمَۃُ: یَا بُنَیَّ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- عَسَی أَنْ نُصِیبَ مِنْہَا فَقَالَ لِیَ: ادْخُلْ فَادْعُ النَّبِیَّ -ﷺ- فَخَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَیْہِ قَبَاء ٌ مِنْہَا فَقَالَ: ((ہَا یَا مَخْرَمَۃُ ہَذَا خَبَّأْنَاہُ لَکَ))۔
أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ فَقَالَ وَقَالَ اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۴۵۹]
(٦١٠٣) مسور بن محزمہ فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ریشم کی قبا سونے کے بٹن والی تحفہ میں دی گئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صحابہ میں تقسیم کردی تو محزمہ نے اپنے بیٹے سے کہا : چلو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف شاید ہم بھی کچھ حاصل کرلیں۔ مسور فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے کہا جاؤ اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دعوت دو ۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہماری طرف آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اوپر قبا تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے محزمہ ! یہ میں نے آپ کے لیے چھپا کے رکھی تھی۔