(۶۱۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ بْنِ سَعِیدٍ الْحِمْصِیُّ حَدَّثَنَا بَقِیَّۃُ عَنْ بَحِیرٍ عَنْ خَالِدٍ قَالَ: وَفَدَ الْمِقْدَامُ بْنُ مَعْدِی کَرِبَ عَلَی مُعَاوِیَۃَ بْنِ أَبِی سُفْیَانَ فَذَکَرَ قِصَّتَہُ ثُمَّ قَالَ الْمِقْدَامُ: یَا مُعَاوِیَۃُ إِنْ أَنَا صَدَقْتُ فَصَدِّقْنِی ، وَإِنْ کَذَبْتُ فَکَذِّبْنِی قَالَ: أَفْعَلُ قَالَ: فَأَنْشُدُکَ بِاللَّہِ ہَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَنْہَی عَنْ لُبْسِ الذَّہَبِ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَأَنْشُدُکَ بِاللَّہِ ہَلْ تَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنْ لُبْسِ الْحَرِیرِ ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: فَأَنْشُدُکَ بِاللَّہِ ہَلْ تَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنْ لُبْسِ جُلُودِ السِّبَاعِ وَالرُّکُوبِ عَلَیْہَا قَالَ: نَعَمْ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ النسائی ۴۲۵۵]
(٦١٠٨) مقدام بن معدیکرب معاویہ بن ابی سفیان کے پاس آئے اور اپنا قصہ ذکر کیا کہ اے معاویہ ! اگر میں سچ بولوں تو میری تصدیق کرنا، اگر جھوٹ بولوں تو میری تکذیب کرنا۔ وہ فرمانے لگے : میں ایسا ہی کروں گا۔ مقدام نے کہا : میں آپ کو اللہ کی قسم دیتا ہوں۔ کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ، وہ سونا پہنے سے منع فرماتے تھے۔ فرماتے ہیں : ہاں۔ مقدام فرماتے ہیں : میں تمہیں اللہ کی قسم ! دیتا ہوں، بتائیے کیا نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ریشم پہننے سے منع فرمایا ؟ فرمایا : ہاں۔ مقدام نے کہا : پھر پوچھا : میں تجھے اللہ کی قسم دیتا ہوں بتائیے کیا آپ جانتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) درندوں کے چمڑے کے لباس اور ان پر سوار ہونے سے منع فرماتے تھے۔ فرمایا : ہاں۔