(۶۱۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَتْ عَائِشَۃَ
(ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ بِنْدَارٍ الزَّاہِدُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَیْرٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : بِئْسَمَا عَدَلْتُمُونَا بِالْکَلْبِ وَالْحِمَارِ لَقَدْ رَأَیْتُنِی وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی وَأَنَا مُضْطَجِعَۃٌ بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلَیَّ فَقَبَضْتُہُمَا۔
لَفْظُ حَدِیثِ عَمْرٍو
وَفِی حَدِیثِ الْمُقَدَّمِیِّ : لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی وَأَنَا مُعْتَرِضَۃٌ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَسْجُدَ غَمَزَنِی فَقَبَضْتُ رِجْلَیَّ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِیٍّ۔
(ت) وَفِی رِوَایَۃِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِیہِ : حَتَّی إِذَا أَرَادَ أَنْ یُوتِرَ مَسَّنِی بِرِجْلِہِ۔
وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ : فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِی فَقَبَضْتُ رِجْلَیَّ۔
وَفِی رِوَایَۃِ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ : فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یُوتِرَ أَیْقَظَنِی فَأَوْتَرَتْ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۴۸۹]
(٦١٥) (الف) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں : برا ہے جو تم نے ہمیں کتے اور گدھے کے ساتھ ملا دیا ہے، میں نے دیکھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے ہوتے تھے اور میں آپ کے اور قبلہ کی درمیان لیٹی ہوتی تھی، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدے کا ارادہ کرتے تو میرے پاؤں کو چوکا مارتے، میں انھیں سمیٹ لیتی۔
(ب) مقدمی کی حدیث میں اس طرح ہے : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے لیٹی ہوئی ہوتی تھی جب آپ تشہد کا ارادہ کرتے میرے پاؤں کو چوکا مارتے اور اپنے پاؤں سمیٹ لیتی۔
(ج) عبد الرحمن بن قاسم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو میرے پاؤں کو چھوتے۔
(د) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سجدہ کرتے تو مجھے چوکا مارتے اور میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی۔
(ھ) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے بیدار کردیتے اور میں بھی وتر پڑھتی۔