(۶۱۴۱) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْعَبْدَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو ہَمَّامٍ السَّکُونِیُّ یَعْنِی الْوَلِیدَ بْنَ شُجَاعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ یَعْنِی ابْنَ عَیَّاشٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُوسُفَ عَنْ أَبِی رَزِینٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ رَبِیعَۃَ قَالَ: شَہِدْتُ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَوْمَ عِیدٍ فَرَأَیْتُہُ مُعْتَمًّا قَدْ أَرْخَی عِمَامَتَہُ وَالنَّاسُ مِثْلَ ذَلِکَ۔ [ضعیف]
(٦١٤١) علی بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ میں علی بن ابی طالب (رض) کے پاس عید کے دن حاضر ہوا، میں نے ان کو پگڑی باندھے ہوئے دیکھا ، انھوں نے اپنی پگڑی کا کنارہ پیچھے کی جانب چھوڑا ہوا تھا اور لوگ بھی اسی طرح کرتے تھے۔