(۶۱۴۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِیرَۃِ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ خُمَیْرٍ الرَّحَبِیُّ قَالَ: خَرَجَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بُسْرٍ صَاحِبُ النَّبِیِّ -ﷺ- مَعَ النَّاسِ یَوْمَ عِیدِ فِطْرٍ أَوْ أَضْحًی فَأَنْکَرَ إِبْطَائَ الإمَامِ وَقَالَ: إِنَّا کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- قَدْ فَرَغْنَا سَاعَتَنَا ہَذِہِ وَذَلِکَ حِینَ التَّسْبِیحِ۔ [صحیح۔ ابو داؤد ۱۱۳۵]
(٦١٤٨) یزید بن خمیر فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن بسر (رض) عید الفطر یا عید الاضحی کے دن لوگوں کے ساتھ نکلے تو انھوں نے امام کی تاخیر کو برا جانا اور فرمایا : ہم نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اس وقت تک فارغ ہوجاتے اور یہ نوافل کا وقت ہوتا تھا۔