hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6169

.

سنن البيهقي

6169
Sunan Al Bayhaqi
(۶۱۶۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی حَسَّانَ حَدَّثَنَا دُحَیْمٌ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- إِذَا خَرَجَ إِلَی الْمُصَلَّی فِی الأَضْحَی وَالْفِطْرِ جِیئَ بِالْعَنَزَۃِ بَیْنَ یَدَیْہِ حَتَّی تُرْکَزَ فِی الْمُصَلَّی فَیُصَلِّیَ إِلَیْہَا ، وَذَلِک أَنَّ الْمُصَلَّی کَانَ فَضَائً لَیْسَ شَیْء ٌ مَبْنِیٌّ یُسْتَتَرُ بِہِ فَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَأْمُرُنَا بِالْعَنَزَۃِ فَتُرْکَزُ بَیْنَ یَدَیْہِ فَیُصَلِّی إِلَیْہَا۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]
(٦١٦٩) نافع ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی عید الفطر یا عید الاضحی کے دن عید گاہ کی طرف جاتے تو نیزہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے لایا جاتا، وہ عید گاہ میں گاڑ دیا جاتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کو سترہ بناتے۔ وہ خالی جگہ تھی، وہاں کوئی عمارت نہ تھی، جس کے ذریعہ سترہ بنا سکیں تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نیزہ لانے کا حکم فرماتے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے گاڑ دیا جاتا، اس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے۔