(۶۲۳۳) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ شُعْبَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ: کُنْتُ أَقُودُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَبَّاسٍ إِلَی الْمُصَلَّی یُسَبِّحُ فِی الْمَسْجِدِ وَلاَ یَرْجِعُ إِلَیْہِ۔
وَرُوِّینَا عَنِ الأَزْرَقِ بْنِ قَیْسٍ عَمَّنْ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ فِی رَجُلٍ یُصَلِّی یَوْمَ الْعِیدِ قَبْلَ خُرُوجِ الإِمَامِ قَبْلَ الصَّلاَۃِ قَالَ: إِنَّ اللَّہَ لاَ یَرُدُّ عَلَی عَبْدِہِ حَسَنَۃً یَعْمَلُہَا لَہُ۔ [ضعیف]
(٦٢٣٣) (الف) ابن أبی زئب ‘ ابن عباس (رض) کے غلام شعبہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عباس کو عید گاہ کی طرف لے کر آتا وہ مسجد میں نفل ادا کرتے، پھر دوبارہ اس کی طرف واپس نہ آتے۔ (ب) ازرق بنقیس اس سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عمر (رض) سے ایک شخص کے بارے میں سنا کہ وہ عید کے دن امام کے نکلنے اور نماز سے پہلے نماز پڑھا کرتا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ اللہ بندے پر اس کی نیکی کو واپس نہیں لوٹاتا، جو نیکی اس کے لیے کرتا ہے۔