hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6244

.

سنن البيهقي

6244
Sunan Al Bayhaqi
(۶۲۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ قَالَ: سَأَلَ رَجُلٌ ابْنَ عَبَّاسٍ: أَشَہِدْتَ الْعِیدَ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ قَالَ: نَعَمْ وَلَوْلاَ مَنْزِلَتِی مِنْہُ مَا شَہِدْتُہُ مِنَ الصِّغَرِ ، فَأَتَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- الْعَلَمَ الَّذِی عِنْدَ دَارِ کَثِیرِ بْنِ الصَّلْتِ فَصَلَّی ، ثُمَّ خَطَبَ وَلَمْ یَذْکُرْ أَذَانًا وَلاَ إِقَامَۃً قَالَ ثُمَّ أَمَرَ بِالصَّدَقَۃِ قَالَ فَجَعَلْنَ النِّسَائُ یُشِرْنَ إِلَی آذَانِہِنَّ وَحُلُوقِہِنَّ۔فَأَمَرَ بِلاَلاً فَأَتَاہُنَّ ثُمَّ رَجَعَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ-۔أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُفْیَانَ قَالَ: وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۸۲۵]
(٦٢٤٤) عبد الرحمن بن عابس فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے ابن عباس (رض) سے سوال کیا : کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ عید میں حاضر تھے فرماتے ہیں : ہاں۔ اگر میرا رہنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے گھر نہ ہوتا تو میں چھوٹی عمر کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کثیر بن صلت کے گھر کے قریب آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وہاں نماز پڑھی اور خطبہ دیا، لیکن اذان اور اقامت کا تذکرہ نہیں ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صدقہ کرنے کا حکم دیا تو عورتیں اپنے کانوں اور گردنوں سے زیور اتار رہی تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بلال کو حکم دیا۔ وہ ان کے پاس گئے اور پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس واپس لوٹے۔