(۶۲۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو یَحْیَی: مُحَمَّدُ بْنُ سَعِیدٍ الْخُرَیْمِیُّ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ مُؤَذِّنُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ آبَائِہِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَی الْعِیدَیْنِ سَلَکَ عَلَی دَارِ سَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ وَعَلَی أَصْحَابِ الْفَسَاطِیطِ ، ثُمَّ بَدَأَ بِالصَّلاَۃِ قَبْلَ الْخُطْبَۃِ ، ثُمَّ انْصَرَفَ مِنَ الطَّرِیقِ الأُخْرَی طَرِیقِ بَنِی زُرَیْقٍ وَذَبَحَ أُضْحِیَتَہُ عِنْدَ طَرَفِ الرُّقَاقِ بِیَدِہِ بِشْفْرَۃٍ ، ثُمَّ خَرَجَ عَلَی دَارِ عَمَّارِ بْنِ یَاسِرٍ وَدَارِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ إِلَی الْبَلاَطِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ ابن ماجہ ۱۲۹۸]
(٦٢٥٣) عبد الرحمن بن سعد بن عمار بن سعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مؤذن بیان فرماتے ہیں کہ مجھے میرے والد نے اپنے آباء سے نقل فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عید کی طرف جاتے تو سعد بن أبی وقاص کے گھر سے اور خیمہ والوں کی طرف سے جاتے۔ پھر خطبہ سے پہلے نماز ادا فرماتے۔ پھر دوسرے راستہ یعنی نبی زریق سے واپس آتے۔ پھر رقاق کے اطراف میں اپنی قربانی اپنے ہاتھ سے چھری کے ساتھ ذبح فرماتے۔ پھر عمار بن یاسر (رض) اور ابوہریرہ (رض) کے گھر بلاط نامی جگہ کی طرف چلے جاتے۔