hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6328

.

سنن البيهقي

6328
Sunan Al Bayhaqi
(۶۳۲۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ عُتَیْبَۃَ عَنْ حَنَشِ بْنِ رَبِیعَۃَ قَالَ: انْکَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَی عَہْدِ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فَخَرَجَ فَصَلَّی بِمَنْ عِنْدَہُ فَقَرَأَ سُورَۃَ الْحَجِّ ، وَیس لاَ أَدْرِی بِأَیِّہِمَا بَدَأَ وَجَہَرَ بِالْقِرَائَ ۃِ ، ثُمَّ رَکَعَ نَحْوًا مِنْ قِیَامِہِ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَامَ نَحْوًا مِنْ قِیَامِہِ ، ثُمَّ رَکَعَ نَحْوًا مِنْ قِیَامِہِ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَقَامَ نَحْوًا مِنْ قِیَامِہِ ، ثُمَّ رَکَعَ نَحْوًا مِنْ قِیَامِہِ أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ ، ثُمَّ سَجَدَ فِی الرَّابِعَۃِ ، ثُمَّ قَامَ فَقَرَأَ سُورَۃَ الْحَجِّ وَیس ، ثُمَّ قَامَ فَصَنَعَ کَمَا صَنَعَ فِی الرَّکْعَۃِ الأُولَی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ ، ثُمَّ قَعَدَ فَدَعَا ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَوَافَقَ انْصِرَافُہُ وَقَدِ انْجَلَی عَنِ الشَّمْسِ۔ لَمْ یَرْفَعْہُ سُلَیْمَانُ الشَّیْبَانِیُّ وَرَوَاہُ الْحَسَنُ بْنُ الْحُرِّ عَنِ الْحَکَمِ فَرَفَعَہُ۔ [ضعیف۔ عبد الرزاق ۴۹۳۶]
(٦٣٢٨) حنش بن ربیعہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) کے دور میں سورج گرہن لگا تو انھوں نے نماز پڑھائی جو ان کے پاس تھے اور اس میں سورة حج اور یٰسین کی تلاوت کی، مجھے معلوم نہیں کہ ان دو سورتوں میں سے کس کو پہلے پڑھا اور بلند آواز سے قراءت کی۔ پھر اپنے قیام کی مقدار کے مطابق رکوع کیا۔ پھر اپنا سر اٹھایا پھر جتتی دیر کھڑے رہے قیام کیا تھا، پھر رکوع کیا پھر رکوع سے سر اٹھایا۔ پھر اپنے قیام کے مطابق کھڑے رہے پھر اپنے قیام کے مطابق رکوع کیا اور چوتھی مرتبہ کے بعد پھر سجدہ کیا۔ پھر آپ کھڑے ہوئے۔ سورة حج اور یٰسین کی تلاوت کی۔ پھر کھڑے ہوئے انھوں نے اس رکعت میں پہلی رکعت ہی کی طرح کیا، انھوں نے آٹھ رکوع اور چار سجدے کیے۔ پھر بیٹھ گئے دعا کی پھر چلے گئے۔ ان کے پھرتے ہی سورج روشن ہوگیا۔