(۶۳۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَۃَ وَعَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّہُ صَلَّی فِی زَلْزَلَۃٍ بِالْبَصْرَۃِ فَأَطَالَ الْقُنُوتَ ، ثُمَّ رَکَعَ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَأَطَالَ الْقُنُوتَ ، ثُمَّ رَکَعَ ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَہُ فَأَطَالَ الْقُنُوتَ ، ثُمَّ رَکَعَ فَسَجَدَ ، ثُمَّ قَامَ فِی الثَّانِیَۃِ فَفَعَلَ کَذَلِکَ فَصَارَتْ صَلاَتُہُ سِتَّ رَکَعَاتٍ وَأَرْبَعَ سَجَدَاتٍ۔
قَالَ قَتَادَۃُ فِی حَدِیثِہِ: ہَکَذَا الآیَاتُ ثُمَّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ہَکَذَا صَلاَۃُ الآیَاتِ ۔ [صحیح۔ عبد الرزاق ۴۹۲۹]
(٦٣٨٢) عبداللہ بن حارث ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے بصرہ میں زلزلہ کے وقت نماز پڑھائی۔ لمبا قیام کیا ‘ پھر رکوع کیا ‘ پھر رکوع سے سر اٹھا کر لمبا قیام کیا۔ پھر لمبا رکوع کیا۔ پھر رکوع سے سر اٹھا کر لمبا قیام کیا۔ پھر رکوع کیا۔ اس کے بعد سجدہ کیا۔ پھر دوسری رکعت کے لیے اٹھے اور اسی طرح کیا۔ ان کی نماز میں چھ رکوع اور چار سجدے ہوئے۔
قتادۃ اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اسی طرح نشانیوں میں نماز ہوا کرتی تھی۔ ابن عباس (رض) بھی فرماتے ہیں کہ نشانیوں کی نماز اسی طرح ہوا کرتی تھی۔