(۶۴۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو زَکَرِیَّا یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْمُزَکِّی قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ وَیُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی عَبَّادُ بْنُ تَمِیمٍ الْمَازِنِیُّ : أَنَّہُ سَمِعَ عَمَّہُ وَکَانَ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمًا یَسْتَسْقِی فَحَوَّلَ إِلَی النَّاسِ ظَہْرَہُ یَدْعُو اللَّہَ ، وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَۃَ وَحَوَّلَ رِدَائَ ہُ ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ۔ قَالَ ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ فِی الْحَدِیثِ وَقَرَأَ فِیہِمَا قَالَ ابْنُ وَہْبٍ یُرِیدُ الْجَہْرَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : فَصَلَّی لَنَا رَکْعَتَیْنِ جَہَرَ فِیہِمَا بِالْقِرَائَ ۃِ وَکَذَلِکَ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ
وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ وَحَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ عَنْ یُونُسَ وَحْدَہُ۔
وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ وَیَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ وَأَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی ذِئْبٍ دُونَ قَوْلِہِ ثُمَّ ، وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ دُونَ کَلِمَۃِ ثُمَّ ، وَرَوَاہُ مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ فَوَصَفَ الصَّلاَۃَ أَوَّلاً، ثُمَّ وَصَفَ تَحْوِیلَ الرِّدَائِ وَالدُّعَائَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ بخاری]
(٦٤٠٨) عباد بن تمیم ماذی بیان کرتے ہیں کہ اس نے اپنے چچا سے سنا جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے تھے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک دن بارش کی دعا کیلئے نکلے ، سو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کی طرف اپنی پیٹھ پھیری اور قبلے کی طرف منہ کر کے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور اپنی چادر کو بھی پھیرا ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعات پڑھیں ۔ ابن ابی ذئب نے اس حدیث اور اپنی چادر کو بھی پھیرا ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو رکعات پڑھیں ابن ابی ذئب نے اس حدیث میں کہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان میں قراءت بھی کی۔ ابن وھب کہتے ہیں کہ اس سے ان کی مراد یہ ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے باآواز بلند قرأت کی۔
نیز امام بخاری نے اپنی صحیح میں آدم بن ابی ایاس سے اور انھوں نے ابن ابی ذئب سے جو حدیث بیان کی، اسی حوالے سے نقل کی ہے۔ اس میں انھوں نے کہا ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں دو رکعتیں پڑھائی اور ان میں قراءت جہری کی اور ایسی ہی روایت ابو نعیم سے بیان کی گئی ہے جو انھوں نے ابو ذئب سے بیان کی اور اس حدیث کو امام مسلم ابو طاہر کی سند سے بیان کیا ہے۔ معمر نے زہری سے بیان کیا اور پہلے نماز کا طریقہ بیان کیا ، پھر چادر پلٹنے کا اور دعاکاذکر کیا۔