hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6410

.

سنن البيهقي

6410
Sunan Al Bayhaqi
(۶۴۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ : أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ : خَرَجَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الأَنْصَارِیُّ یَسْتَسْقِی وَقَدْ کَانَ رَأَی النَّبِیَّ -ﷺ- ، وَخَرَجَ فِیمَنْ خَرَجَ الْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ ، وَزَیْدُ بْنُ أَرْقَمَ قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ وَأَنَا مَعَہُ یَوْمَئِذٍ فَقَامَ قَائِمًا عَلَی رِجْلَیْہِ عَلَی غَیْرِ مِنْبَرٍ فَاسْتَسْقَی ، وَاسْتَغْفَرَ ، ثُمَّ صَلَّی بِنَا رَکْعَتَیْنِ وَنَحْنُ خَلْفَہُ یَجْہَرُ فِیہِمَا بِالْقِرَائَ ۃِ لَمْ یُؤَذِّنْ یَوْمَئِذٍ وَلَمْ یُقِمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ۔ وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ فَخَطَبَ ، ثُمَّ صَلَّی وَرَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ : فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ اسْتَسْقَی وَرِوَایَۃُ الثَّوْرِیِّ وَزُہَیْرٍ أَشْبَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ بخاری]
(٦٤١٠) ابو اسحاق سے روایت ہے کہ عبداللہ بن یزید انصاری بارش کی دعا کرنے کیلئے نکلے اور انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تھا۔ ان کے ساتھ جو لوگ نکلے ان میں براء بن عازب (رض) اور زید بن ارقم بھی تھے اور اسحاق کہتے ہیں کہ اس دن میں بھی ان کے ساتھ تھا تو وہ بغیر منبر کے اپنی ٹانگوں پر کھڑے ہوئے ۔ پھر انھوں نے بارش کی دعا کی اور توبہ و استغفار کیا، پھر ہمیں دو رکعتیں پڑھائیں اور ہم ان کے پیچھے تھے وہ ان میں بلند آواز سے قراءت کر رہے تھے تو نہ تو انھوں نے اذان کہی اور نہ ہی اقامت ۔ امام بخاری نے اس روایت کو اپنی صحیح میں ابو نعیم سے بیان کیا ہے اور ثوری نے جو ابو اسحاق سے بیان کیا ہے وہ کہتے ہیں : انھوں نے خطبہ دیا، پھر نماز پڑھائی اور جو شعبہ نے بیان کیا ہے ، اس میں ہے کہ دو رکعات پڑھائیں ، پھر دعا کی۔