(۶۴۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو عُمَرَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ شُرَحْبِیلَ بْنِ السِّمْطِ أَنَّہُ قَالَ لِکَعْبِ بْنِ مُرَّۃَ أَوْ مُرَّۃَ بْنِ کَعْبٍ حَدِّثْنَا حَدِیثًا سَمِعْتَہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَعَا عَلَی مُضَرَ فَأَتَیْتُہُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ اللَّہَ قَدْ أَعْطَاکَ وَاسْتَجَابَ لَکَ وَإِنَّ قَوْمَکَ قَدْ ہَلَکُوا فَادْعُ اللَّہَ لَہُمْ فَقَالَ : ((اللَّہُمَّ اسْقِنَا غَیْثًا مُغِیثًا مَرِیًّا مَرِیعًا غَدَقًا طَبَقًا عَاجِلاً غَیْرَ رَائِثٍ نَافِعًا غَیْرَ ضَارٍّ ۔ فَمَا کَانَتْ إِلاَّ جُمُعَۃً أَوْ نَحْوَہَا حَتَّی سُقُوا))۔ [ضعیف۔ أخرجہ الحاکم]
(٦٤٤٠) کعب بن مرۃ کہتے ہیں : ہمیں حدیث بیان کی جو انھوں نے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی تھی، وہ کہتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ” مضر “ کیلئے بد دعا کی تو میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا ، میں نے کہا : یا رسول اللہ ! بیشک اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عطا کردیا اور آپ کی دعا کو قبول کرلیا اور بیشک آپ کی قوم ہلاک ہوچکی ہے۔ آپ ان کیلئے دعا کریں تو آپ نے دعا کی : ” اے اللہ ! تو بلا ہمیں مفید بارش جو سیراب کرنے والی ہو ، شادابی لانے والی جو آسودہ کرنے والی اور فراوانی لانے والی ہو ، جلدی آنے والی ہو دیر سے آنے والی نہ ہو، فائدہ مند ہو نقصان دہ نہ ہو “ پس نہیں گزرا جمعہ یا اس کے برابر وقت مگر وہ بارش دے دیے گئے۔