(۶۴۴۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُوسَلَمَۃَ وَعَلِیُّ بْنُ عُثْمَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اسْتَسْقَی فَقَالَ ہَکَذَا وَمَدَّ یَدَیْہِ وَجَعَلَ بُطُونَہُمَا مِمَّا یَلِی الأَرْضَ حَتَّی رَأَیْتُ بَیَاضَ إِبْطَیْہِ۔ زَادَ عَلِیٌّ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ۔
[صحیح۔ ابو داؤد]
(٦٤٤٧) انس (رض) بن مالک بیان کرتے ہیں کہ بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بارش کی دعا کی اور آپ نے ایسے ایسے کیا اور اپنے ہاتھوں کو اٹھایا اور اپنے ہاتھوں کے پیٹ کو زمین کی طرف کیا یہاں تک کہ میں نے آپ کے بغلوں کی سفیدی کو دیکھا۔ علی نے یہ لفظ زیادہ کیے ” وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ “ کہ آپ منبر پر تھے۔