(۶۴۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ یُؤْذِینِی ابْنُ آدَمَ یَسُبُّ الدَّہْرَ ، وَأَنَا الدَّہْرُ بِیَدِی الأَمْرُ أُقَلِّبُ اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْحُمَیْدِیِّ۔[صحیح۔ البخاری]
(٦٤٩٣) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : آدم (علیہ السلام) کا بیٹا مجھے اذیت دیتا ہے کہ وہ ” دھر “ کو گالی دیتا ہے اور میں ہی دھر ہوں ۔ میرے ہاتھ میں تمام معاملات ہیں ، میں ہی دن رات کو پھیرتا ہوں۔