(۶۶۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- حِینَ قَدِمَ الْمَدِینَۃَ سَأَلَ عَنِ الْبَرَائِ بْنِ مَعْرُورٍ فَقَالُوا : تُوُفِّی وَأَوْصَی بِثُلُثِہِ لَکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ ، وَأَوْصَی أَنْ یُوَجَّہَ إِلَی الْقِبْلَۃِ لَمَّا احْتُضِرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَصَابَ الْفِطْرَۃَ وَقَدْ رَدَدْتُ ثُلُثَہُ عَلَی وَلَدِہِ ۔ ثُمَّ ذَہَبَ فَصَلَّی عَلَیْہِ وَقَالَ : اللَّہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَأَدْخِلْہُ جَنَّتَکَ وَقَدْ فَعَلْتَ))۔
[ضعیف۔ أخرجہ الحاکم]
(٦٦٠٤) عبداللہ بن ابو قتادۃ (رض) اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب مدینے آئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے براء بن معرور کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! وہ فوت ہوگئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے تہائی مال کی وصیت کی ہے اور یہ بھی وصیت کی کہ جب مجھے موت آئے تو میرے چہرے کو قبلے کی طرف کردیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نے فطرت کو پایا ہے اور میں نے اس کا تہائی حصہ اس کی اولاد کو لوٹا دیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گئے ، اس کے لیے دعا کی اور فرمایا : ” اے اللہ ! اسے بخش دے اور اس پر رحمت کر اور اسے اپنی جنت میں داخل فرما جو تو نے کردیا ہے۔