(۶۶۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ: بَلَغَنِی أَنَّہُ قِیلَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِی وَقَّاصٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَلاَ نَتَّخِذُ لَکَ شَیْئًا کَأَنَّہُ الصُّنْدُوقُ مِنَ الْخَشَبِ فَقَالَ بَلِ اصْنَعُوا بِی مَا صَنَعْتُمْ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- انْصِبُوا عَلَیَّ اللَّبِنَ وَأَہِیلُوا عَلَیَّ التُّرَابَ۔
[ضعیف۔ أخرجہ الشافعی]
(٦٦١٤) امام شافعی (رح) ہمیں خبر دیتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی کہ سعد بن ابی وقاص (رض) سے کہا گیا : کیا ہم آپ کیلئے لکڑی کا صندوق نہ بنوالیں تو انھوں نے کہا : میرے ساتھ بھی ایسا ہی کرو جیسے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیلئے کیا گیا، وہ یہ کہ مجھ پر مٹی کی اینٹیں نصب کرو ، پھر اوپر مٹی ڈال دو ۔