(۶۶۱۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الضَّبِّیُّ عَنْ عُمَرَ بْنِ یَعْلَی بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سَافَرْتُ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- غَیْرَ مَرَّۃٍ فَمَا رَأَیْتُہُ مَرَّ بِجِیفَۃِ إِنْسَانٍ إِلاَّ أَمَرَ بِدَفْنِہِ لاَ یَسْأَلُ أَمُسْلِمٌ ہُوَ أَمْ کَافِرٌ۔ [ضعیف جداً۔ أخرجہ الحاکم]
(٦٦١٧) یعلیٰ بن مرۃ اپنے باپ سے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کئی مرتبہ سفر کیا ۔ میں نے نہیں دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی انسان کی میت کے پاس سے گزرے ہوں اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دفن کا حکم نہ دیا ہو ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ بھی نہیں پوچھتے تھے کہ یہ مسلم ہے یا کافر۔