hadith book logo

Sunan Al Bayhaqi: Hadith 6641

.

سنن البيهقي

6641
Sunan Al Bayhaqi
(۶۶۴۱) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَجُلاً کَانَ وَاقِفًا مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- عَلَی نَاقَۃٍ لَہُ بِعَرَفَۃَ فَوَقَصَتْہُ أَوْ قَالَ أَقْصَعَتْہُ فَمَاتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((اغْسِلُوہُ بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَکَفِّنُوہُ فِی ثَوْبَیْنِ أَوْ قَالَ فِی ثَوْبَیْہِ وَلاَ تُحَنِّطُوہُ، وَلاَ تُخَمِّرُوا رَأْسَہُ فَإِنَّ اللَّہَ یَبْعَثُہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ یُلَبِّی))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ وَرَوَاہُ حَمَّادٌ عَنْ أَیُّوبَ وَعَمْرٍو وَقَالَ ثَوْبَیْنِ۔ [صحیح۔ بخاری]
(٦٦٤١) عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ عرفات میں ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ اپنی اونٹنی پر تھا تو اس نے اسے گرا دیا وہ مرگیا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے پانی اور بیری سے غسل دو اور دو کپڑوں میں کفن دو یا فرمایا : اس کے دونوں کپڑوں میں خوشبو نہ لگانا اور اس کے سر کو نہ ڈھانپنا۔ بیشک اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن اٹھائے گا اور وہ تلبیہ کہہ رہا ہوگا۔